13 اگست، 2023، 5:35 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85197872
T T
0 Persons

لیبلز

مشہد میں سعودی عرب کا قونصل خانہ باضابطہ طورپرفعال

مشہد (ارنا) مشہد میں وزارت خارجہ کے سربراہ محمد بہشتی منفرد نے بتایا کہ سعودی عرب کے قونصل خانے نے مشہد کے ایک ہوٹل میں باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

سعودی قونصلیٹ کے حکام کے مطابق قونصل خانے کے اوقات کار جمعرات اور جمعہ کے علاوہ ہر روز صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہیں۔

اس سال اپریل میں سعودی عرب کے ایک وفد نے ایران کا دورہ کیا تھا۔ دونوں ممالک کے اپنے سفارت خانے کھولنے پر اتفاق رائے کے بعد ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ؛ جدہ میں قونصل خانہ اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم میں ایران کے نمائندے کا دفتر باضابطہ طورپرفعال ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

                                                                          

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .